سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
امارت کا سوال کرنے والے کو مسؤل نہ بنایا جائے
حدیث نمبر: 1380
- (إنَّا- والله! - لا نولي هذا العمل أحداً سَأَلَهُ، ولا أحداً حرص عليه).
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے چچا کے دو بیٹے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، ایک نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے جو معاملات آپ کے سپرد کئے ہیں، ہمیں بھی بعض امور پر امیر مقرر کر دیں، دوسرے نے بھی اسی قسم کی بات کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! ہم ان معاملات پر اس کو امیر نہیں بنائیں گے جو خود مطالبہ کرتا ہے یا اس کی حرص رکھتا ہے۔“