Note: Copy Text and Paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
نااہل خلفا کا وہال انہی پر پڑے گا
حدیث نمبر: 1358
-" عليهم ما حملوا، وعليكم ما حملتم".
علقمہ بن وائل اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہو جائیں جو ایسے اعمال سر انجام دیں جن کا اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے تعلق نہ ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ان کے ذمے وہ بوجھ ہے جو انہیں اٹھوایا گیا (یعنی عدل وانصاف) اور تمہارے ذمے وہ بوجھ ہیں جو تمہیں اٹھوایا گیا (یعنی اطاعت)۔