سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
تین افراد دوران سفر ایک امیر کا تعین کر لیں
حدیث نمبر: 1349
-" إذا خرج ثلاثة في سفر فليؤمروا أحدهم".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین آدمی سفر پر نکلیں تو ایک کو امیر بنا لیں۔“