Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
بلاوجہ جانور کو نشانہ بنانا ناجائز ہے
حدیث نمبر: 1325
-" لا تمثلوا بالبهائم".
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جو مینڈھے پر تیر پھینک رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اس فعل کو ناپسند کیا اور فرمایا: جانوروں کا مثلہ نہ کیا کرو۔