Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
بےصبری کا انجام
حدیث نمبر: 1268
-" جرح رجل فيمن كان قبلكم جراحا، فجزع منه، فأخذ سكينا فخز بها يده، فما رقى الدم عنه حتى مات، فقال الله عز وجل: عبدي بادرني نفسه حرمت عليه الجنة".
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے ایک آدمی زخمی ہو گیا تھا، وہ بہت بے تاب ہوا اور چھری سے اپنا بازو کاٹ دیا، پھر خون نہ تھما یہاں تک کہ وہ مر گیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرا بندہ مجھ سے سبقت لے گیا ہے۔ (یعنی میری تقدیر پر راضی نہ ہوا اور خود فیصلہ کر دیا) میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہے۔