سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا
حدیث نمبر: 1256
- (إنَّ رسولَ الله يفعلُ ذلكَ (يعني: تقبيلَ الزوجةِ وهو صائمٌ)، أنا أتقاكم للهِ، وأعلمُكم بحدودِ اللهِ).
عطا بن یسار، ایک انصاری آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک انصاری نے اسے بیان کرتے ہوئے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا، سو میں نے اپنی بیوی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی بابت سوال کرنے کے لیے بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رسول اللہ خود اس طرح کر لیتے ہیں۔“ جب میری بیوی نے واپس آ کر مجھے یہ حدیث سنائی تو میں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بعض چیزوں کی (بطور خاص) رخصت دے دی جاتی ہے، لہٰذا تو واپس جا اور (ذرا وضاحت کے ساتھ) دریافت کر۔ سو اس نے واپس جا کر کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض چیزوں میں (بطور خاص) رخصتیں دی جاتی ہیں، (ہم کیا کریں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا اور اس کی حدود کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔“