سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
اگر قرض خواہ قرضے چکانے کا عزم رکھتا ہو تو . . .
حدیث نمبر: 1248
-" من كان عليه دين ينوي أداءه كان معه من الله عون وسبب الله له رزقا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس آدمی پر قرضہ ہو اور وہ قرضہ چکانے کا ارادہ بھی رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے ساتھ ایک مددگار ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے لیے رزق کے اسباب پیدا کرتا ہے۔“