سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
لوگوں کو سزائیں دینے والوں کو سخت سزا ہو گی
حدیث نمبر: 1227
-" أشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة أشدهم عذابا للناس في الدنيا".
حکیم بن حزام کہتے ہیں کہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے ایک زمیندار آدمی کو کسی وجہ سے پکڑا (اور اسے سزا دی)۔ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس سلسلے میں ابوعبیدہ سے بات کی۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ آپ نے امیر کو غصہ دلایا ہے؟ خالد بن ولید نے جواب دیا: میرا ارادہ ان کو غصہ دلانے کا تو نہیں تھا، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے ہاں اس آدمی کو شدید ترین عذاب دیا جائے گا جو دنیا میں لوگوں کو سخت سزائیں دیتا ہے۔“