سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
ایک سے زائد فریقوں میں فیصلہ کیسے کیا جائے؟
حدیث نمبر: 1221
-" إذا جلس إليك الخصمان فلا تقض بينهما حتى تسمع من الآخر كما سمعت من الأول، فإنك إذا فعلت ذلك تبين لك القضاء".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تیرے پاس دو مخالف (فریق جھگڑا لے کر) آئیں تو (ایک کی بات سن کر) فیصلہ نہ کر یہاں تک کہ دوسرے کی بات سن لے، اگر تو نے ایسا کیا تو تیرے لیے فیصلہ کرنا واضح ہو جائے گا۔“