سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
شراب برائیوں کی جڑ ہے، شراب کی نہوست
حدیث نمبر: 1216
-" من شرب الخمر في الدنيا ولم يتب لم يشربها في الآخرة وإن أدخل الجنة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں شراب پی اور توبہ نہ کی تو وہ آخرت میں ( یہ مشروب) نہیں پی سکے گا، اگرچہ جنت میں داخل بھی ہو جائے۔“