سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
شراب برائیوں کی جڑ ہے، شراب کی نہوست
حدیث نمبر: 1215
-" الخمر أم الفواحش وأكبر الكبائر، من شربها وقع على أمه وخالته وعمته".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب بے حیائیوں کی جڑ ہے اور سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہے، جو اس کو پئے گا وہ اپنی ماں، خالہ اور پھوپھی سے زنا کر بیٹھے گا۔“