Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنا
حدیث نمبر: 1194
-" اجتنبوا هذه القاذورة التي نهى الله عز وجل عنها، فمن ألم فليستتر بستر الله عز وجل، فإنه من يبد لنا صفحته نقم عليه كتاب الله".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلمی کو سنگسار کرنے کے بعد فرمایا: اس برے فعل سے بچو، اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایا ہے۔ جو اس کا ارتکاب کر بیٹھے اور اللہ تعالیٰ اس کو پردے میں رکھے، تو اسے بھی چاہیئے کہ وہ اپنی برائی پر پردہ ڈالے، کیونکہ جس نے اپنے بھید کو ظاہر کر دیا، ہم اس پر اللہ تعالیٰ کی کتاب (کے احکام) نافذ کر دیں گے۔