Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
مومن سے قتال کرنا کفر اور اس کو برا بھلا کہنا فسق ہے
حدیث نمبر: 1184
-" قتال المؤمن كفر وسبابه فسوق ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام".
سیدنا سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن سے لڑنا کفر ہے اور اسے گالی دینا فسق ہے اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ (‏‏‏‏قطع رحمی کرتے ہوئے) اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ مدت کے لیے ترک تعلق رکھے۔