Note: Copy Text and to word file

سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
ام الولد کی خرید و فروخت
حدیث نمبر: 1180
-" لا تباع أم الولد".
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی فوت ہو گیا، اس نے مجھے جس مال کے بارے میں وصیت کی تھی، اس میں اس کی ام ولد اور آزاد بیوی بھی تھی۔ ام ولد اور بیوی کے مابین جھگڑا ہونے لگا۔ بیوی نے کہا: او کمینی عورت! کل کلاں تیرا کان پکڑ کر تجھے بازار میں فروخت کر دیا جائے گا۔ اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلا دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ام ولد کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔