سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
رات کو فصلوں کی کٹائی کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 1178
-" نهى عن الجداد بالليل والحصاد بالليل. قال جعفر بن محمد: أراه من أجل المساكين".
جعفر بن محمد اپنے باپ وہ اپنے دادا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو کھجور کا پھل توڑنے اور فصلوں کی کٹائی کرنے سے منع فرمایا۔ جعفر بن محمد کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ مساکین کی وجہ سے ایسا کرنے سے منع فرمایا۔