Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
ادائیگی کے عزم سے قرضہ لینے پر اللہ تعالیٰ کی معاونت
حدیث نمبر: 1168
-" من كان عليه دين ينوي أداءه كان معه من الله عون وسبب الله له رزقا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس پر قرضہ ہو اور وہ اس کی ادائیگی کا ارادہ (‏‏‏‏اور نیت) رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی مدد ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس کے رزق کے لیے اسباب پیدا فرمائے گا۔ ‏‏‏‏