Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عطیے میں برکت کب ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 1150
-" إنما أنا خازن وإنما يعطي الله عز وجل، فمن أعطيته عطاء عن طيب نفس، فهو أن يبارك لأحدكم. ومن أعطيته عطاء عن شره وشره مسألة فهو كالآكل ولا يشبع".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں خازن (‏‏‏‏یعنی خزانچی) ہوں اور عطا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے، جس کو میں خوش دلی (‏‏‏‏اور رضا مندی) سے دوں گا، اس کے لیے اس میں برکت ہو گی اور جس کو میں اس کی لالچ اور سوال کی حرص کی وجہ سے دوں گا، تو وہ تو اس آدمی کی طرح ہو گا جو کھائے جا رہا ہو، لیکن سیر نہ ہوتا ہو۔