سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
کاشتکاری باعث ذلت کیوں ہے؟
حدیث نمبر: 1122
- عن أبي أمامة الباهلي قال - ورأى سكة وشيئا من آلة الحرث فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" لا يدخل هذا بيت قوم إلا أدخله الله الذل".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے ہل کا پھال اور کھیتی باڑی کے کچھ دوسرے آلات دیکھے اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس قوم کے گھر میں یہ (آلات) داخل ہو جاتے ہیں، اللہ ان پر ذلت مسلط کر دیتا ہے۔“