Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
زمین سے فائدہ حاصل کرنے پر اسلام کی ترغیب
حدیث نمبر: 1120
- عن جابر مرفوعا:" ما من مسلم يغرس غرسا إلا كان ما أكل منه له صدقة وما سرق منه له صدقة وما أكل السبع منه فهو له صدقة وما أكلت الطير فهو له صدقة ولا يرزؤه (أي ينقصه ويأخذ منه) أحد إلا كان له صدقة (إلى يوم القيامة)".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے، پھر اس سے جو بھی کھایا جاتا ہے، وہ اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے، جو اس سے چوری کیا جاتا ہے، وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے، جو اس سے درندے کھاتے ہیں، وہ بھی اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے اور جو پرندے اس سے کھا جاتے ہیں، وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔ (‏‏‏‏الغرض) قیامت کے دن تک جب بھی کوئی مخلوق اس کو استعمال کر کے اس میں کمی پیدا کرتی ہے تو وہ اس کی طرف سے صدقہ ہوتا ہے۔