Note: Copy Text and to word file

سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
اگر خرید و فروخت کرنے والوں میں اختلاف پڑ جائے تو
حدیث نمبر: 1116
-" إذا اختلف البيعان وليس بينهما بينة، فهو ما يقول رب السلعة أو يتتاركان".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب خرید و فروخت کرنے والے دو افراد جھگڑنے لگیں اور کسی کے پاس بھی کوئی دلیل نہ ہو تو وہی قول (معتبر) ہو گا جو سامان کا مالک کہے گا یا پھر وہ دونوں (اس سودے کو) فسخ کریں گے۔