سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
روز قیامت مالدار، کم تر ہوں گے
حدیث نمبر: 1082
-" الأكثرون هم الأسفلون يوم القيامة، إلا من قال بالمال هكذا وهكذا، وكسبه من طيب".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت والے دن زیادہ مال والے گٹھیا لوگ ہوں گے مگر جس نے مال کو (راہ حق میں) ادھر ادھر خرچ کیا اور حلال کمایا۔“