Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
شہری، یہاتی کے لئے بیع نہ کرے
حدیث نمبر: 1070
-" لا تلقوا البيوع ولا يبع بعض على بعض ولا يخطب أحدكم - أو أحد - على خطبة أخيه حتى يترك الخاطب الأول أو يأذنه فيخطب".
سیدنا عبدللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ شہری دیہاتی کی بیع کرے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تاجروں کو آگے بڑھ کر نہ ملو (بلکہ ان کو منڈی تک پہنچنے دو) ایک دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرو اور ایک دوسرے کی منگنی پر منگنی کا پیغام نہ بھیجو، یہاں تک کہ پہلا منگیتر (اس منگیتر لڑکی سے نکاح کرنے کے خیال کو) ترک کر دے یا پھر دوسرے بھائی کو پیغام بھیجنے کی اجازت دے دے۔