سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
فقر و فاقہ کی تلافی کا سوال اللہ تعالیٰ سے کیا جائے
حدیث نمبر: 1062
-" من أصابته فاقة فأنزلها بالناس لم تسد فاقته، ومن أنزلها بالله، أوشك الله له بالغنى، إما بموت عاجل أو غنى عاجل".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ فاقہ میں مبتلا ہوا (اور اسے پورا کرنے کے لیے) لوگوں کے سامنے پیش کیا، تو اس کا فاقہ پورا نہیں ہو گا اور جس نے اپنی فقیری کو اللہ تعالیٰ پر پیش کیا، تو قریب ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس کو غنیٰ عطا کر دے: جلدی موت کی صورت میں یا جلدی امیری کی صورت میں۔“