Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة
زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ
سوال کرنا باعث فقیری ہے کوئی نہ کوئی ملازمت تلاش کر لینی چاہیے
حدیث نمبر: 987
-" لا يفتح الإنسان على نفسه باب مسألة إلا فتح الله عليه باب فقر، يأخذ الرجل حبله فيعمد إلى الجبل فيحتطب على ظهره فيأكل به خير له من أن يسأل الناس معطى أو ممنوعا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اپنے لیے (لوگوں سے) سوال کرنے کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر فقر و فاقہ کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔ اگر آدمی رسی لے کر، کسی پہاڑ (جنگل) میں چلا جائے، لکڑیاں اکٹھی کر کے اٹھا لائے اور ان (کو فروخت کر کے ان) کے ذریعے اپنے کھانے کے سامان کا بندوبست کرے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے سوال کرے، اسے کچھ دیا بھی جائے یا نہ دیا جائے۔