Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة
زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ
اس خزانے کی مذمت، جس کی زکوٰۃ ادا نہ کی جائے
حدیث نمبر: 961
-" الدينار كنز والدرهم كنز والقيراط كنز، قالوا: يا رسول الله أما الدينار والدرهم فقد عرفناهما، فما القيراط؟ قال: نصف درهم، نصف درهم، نصف درهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دینار خزانہ ہے، درہم بھی خزانہ ہے اور قیراط بھی خزانہ ہے۔ صحابہ نے پوچھا: ہم دینار اور درہم کو تو پہچانتے ہیں، قیراط کسے کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نصف درہم کو، نصف درہم کو، نصف درہم کو (قیراط کہتے ہیں)۔