سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة
زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد اور صبر کی توفیق کب ملتی ہے؟
حدیث نمبر: 956
-" إن المعونة تأتي من الله على قدر المؤنة، وإن الصبر يأتي من الله على قدر البلاء".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک (انسان پر ڈالے گئے) بوجھ اور کلفت کے مطابق اللہ کی طرف سے اس کے لیے مددگار آتا ہے اور (اسی طرح اس پر ڈالی گئی) آزمائش کے مطابق اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے صبر (کی توفیق) ملتی ہے یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔