Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام
روزے اور قیام کا بیان
نفلی روزے کی فضیلت
حدیث نمبر: 904
-" من صام يوما في سبيل الله جعل الله بينه وبين النار خندقا كما بين السماء والأرض".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان خندق حائل کر دے گا، (اس کے دو کناروں کا فاصلہ) زمیں و آسمان کے درمیانی فاصلے جتنا ہو گا۔