Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام
روزے اور قیام کا بیان
نفلی روزوں کی افضل کمیت
حدیث نمبر: 852
- (أفضَلُ الصّومِ: صومُ أخي داود؛ كان يصُومُ يوماً، ويفطرُ يوماً، ولا يفرّ إذا لاقَى).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بھائی داؤد علیہ السلام کے روزے سب سے زیادہ فضیلت والے ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے اور جب دشمن کا سامنا ہوتا تو بھاگتے نہیں تھے۔