سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
سجدے میں ٹھونگیں مارنا اور زمین پر بازو پھیلا دینا منع ہے
حدیث نمبر: 770
-" نهى عن نقرة الغراب وافتراش السبع وأن يوطن الرجل المكان في المسجد كما يوطن البعير".
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوے کے ٹھونگ مارنے (کی طرح عجلت کے ساتھ سجدہ کرنے سے)، اور (سجدے میں) درندے کی طرح بازو بچھانے سے منع فرمایا اور اس سے بھی منع کیا کہ آدمی مسجد میں ایک جگہ کو اپنے لیے اس طرح خاص کر لے جس طرح اونٹ کرتا ہے۔