Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
نماز کے لیے مکمل لباس کا اہتمام اور وجہ
حدیث نمبر: 692
-" إذا صلى أحدكم فليلبس ثوبيه، فإن الله أحق من تزين له".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی نماز پڑھے تو وہ دو کپڑے پہن لیا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس کے لیے زیب و زینت اختیار کی جائے۔