سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
عورتوں کا مسجد میں آنا اور اس کے آداب
حدیث نمبر: 673
-" إذا خرجت المرأة إلى المسجد فلتغتسل من الطيب كما تغتسل من الجنابة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب عورت مسجد کی طرف جائے تو خوشبو (کا اثر ختم کرنے کے لئے) جنابت کے غسل کی طرح نہائے۔ “