Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
نماز دوسرے اعمال کے مقبول یا غیر مقبول ہونے کے لیے معیار ہے
حدیث نمبر: 475
-" أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة الصلاة، فإن صلحت صلح له سائر عمله وإن فسدت فسد سائر عمله".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے روز سب سے پہلے بندے کا نماز کے بارے میں محاسبہ کیا جائے گا۔ اگر وہ درست ہوئی تو اس کے بقیہ اعمال بھی درست ہوں گے اور اگر ان میں خرابی آ گئی تو بقیہ اعمال میں بھی بگاڑ آ جائے گا۔