Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
نماز دوسرے اعمال کے مقبول یا غیر مقبول ہونے کے لیے معیار ہے
حدیث نمبر: 474
-" أول ما يحاسب به العبد الصلاة، وأول ما يقضى بين الناس في الدماء".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت والے دن (حقوق اللہ میں سے) لوگوں کا سب سے پہلے نماز کا حساب ہو گا اور (حقوق العباد میں سے) سب سے پہلے خون کے بارے میں فیصلہ ہو گا۔