Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
گھر میں پیشاپ پڑا نہ رہنے دیا جائے
حدیث نمبر: 470
-" لا ينقع بول في طست في البيت، فإن الملائكة لا تدخل بيتا فيه بول، ولا يبولن في مغتسل".
سیدنا عبداللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھر کے اندر تھال میں پیشاب کو نہ پڑا رہنے دیا جائے، کیونکہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں پیشاب ہو۔ نیز کوئی بندہ غسل خانے میں پیشاب نہ کیا کرے۔