سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
مسجد کی طرف آنے والا اللہ تعالیٰ کا مہمان ہے، اور . . .
حدیث نمبر: 462
-" من توضأ وجاء إلى المسجد فهو زائر الله عز وجل وحق على المزور أن يكرم الزائر".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرتا ہے اور مسجد کی طرف آتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کا مہمان ہوتا ہے اور میزبان پر یہ بات حق ہے کہ مہمان کی تکریم کرے۔“