سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
دوران نماز بے وضو ہو جانے والا کیسے نکلے؟
حدیث نمبر: 454
-" إذا صلى أحدكم فأحدث، فليمسك على أنفه، ثم لينصرف".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آدمی نماز کی حالت میں بےوضو ہو جائے تو وہ ناک پکڑ کر نکل جائے۔“