سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
موزوں پر مسح کی مدت اور مزید احکام، جرابوں پر مسح کرنا
حدیث نمبر: 412
-" امسحوا على الخفاف (ثلاثة أيام). يعني في السفر".
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”موزوں پر تین دنوں تک مسح کرو۔“ اگر ہم نے زیادہ (دنوں) کا مطالبہ کیا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مزید (دنوں) کی رخصت دے دیتے۔