سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي
علم سنت اور حدیث نبوی
کتاب اللہ میں اختلاف کرنا باعث ہلاکت ہے، قرآنی آیات میں مجادلہ نہ کیا جائے
حدیث نمبر: 339
- (إنّما هلك من كان قبلكم: باختلافهم في الكتاب).
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں: میں ایک دن دوپہر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ نے دو آدمیوں کی آوازیں سنیں، جو ایک آیت کی بابت اختلاف میں پڑے ہوئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ کے چہرے سے غیض و غضب کا پتہ چل رہا تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے والے لوگ اس بنا پر ہلاک ہو گئے کہ وہ کتاب میں اختلاف کرتے تھے۔“