سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي
علم سنت اور حدیث نبوی
دلائل کو دیکھا جائے، نہ کہ انداز خطابت کو
حدیث نمبر: 319
-" إن أخوف ما أخاف على أمتي كل منافق عليم اللسان".
ابوعثمان نہدی کہتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، وہ لوگوں سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ ڈر اس منافق کا ہے جو زبان آور ہوتا ہے۔“