Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
نصف شعبان کی رات کی فضیلت
حدیث نمبر: 297
-" يطلع الله تبارك وتعالى إلى خلقه ليلة النصف من شعبان، فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات کو اپنی مخلوق کی طرف جھانکتے ہیں اور تمام مخلوقات کو بخش دیتے ہیں، ماسوائے شرک کرنے والے اور بغض رکھنے والے کے۔ یہ حدیث سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا ابوثعلبہ خشنی، سیدنا عبداللہ بن عمرو، سیدنا ابوموسی اشعری، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوبکر صدیق، سیدنا عوف بن مالک اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔