Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
کیا کسی چیز میں نحوست پائی جاتی ہے؟
حدیث نمبر: 240
-" الطيرة من الدار والمرأة والفرس".
ابوحسان کہتے ہیں: بنو عامر قبیلے کے دو آدمی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہیں: اہل جاہلیت کہتے تھے: گھر میں، عورت میں اور گھوڑے میں نحوست ہوتی ہے۔ سیدہ عائشہ غصے میں آ گئیں اور فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر فرقان (قران) نازل کیا! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی بات ارشاد نہیں فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: جاہلیت والے ان چیزوں سے برا شگون لیتے ہیں۔