Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
آب و فضا موافق نہ آنے کی صورت میں علاقہ چھوڑا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 196
-" ذروهما ذميمة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم (قبولیت اسلام سے قبل) ایسے علاقے میں تھے، جہاں ہماری تعداد زیادہ اور مال کثیر مقدار میں تھا، اب ہم ایسے علاقے میں منتقل ہو گئے ہیں جہاں تعداد بھی کم ہو گئی ہے اور مال کی مقدار میں بھی کمی آئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس علاقے کو ترک کر دو، یہ مذموم ہے۔