Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي تَوَاضُعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کی انکساری کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی قیمت والا ہدیہ بھی قبول فرما لیتے تھے
حدیث نمبر: 336
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلتُ، وَلوْ دُعِيتُ عَلَيْهِ لَأَجَبْتُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے بکری کا ایک پایہ بھی تحفہ اور ہدیہ میں دیا جائے تو میں اسے قبول کرلوں گا اور اگر مجھے اس کی طرف دعوت دی جائے تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحيح» ‏‏‏‏ :
«(سنن ترمذي: 1338، وقال: حسن صحيح)، صحيح ابن حبان (الموارد: 1065) من حديث سعيد بن ابي عروبه به.»
اس روایت کی سند میں اگرچہ قتادہ مدلس ہیں، لیکن صحیح بخاری (2568، 5178) وغیرہ میں اس کے شواہد ہیں جن کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح