Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي صَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کے روزوں کا بیان
روزوں کے لیے مخصوص ایام؟
حدیث نمبر: 307
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ السَّبْتَ وَالْأَحَدَ وَالَاثْنَيْنَ، وَمِنَ الشَّهْرِ الْآخَرِ الثُّلَاثَاءَ وَالْأَرْبَعَاءَ وَالْخَمِيسَ»
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک مہینے میں ہفتے، اتوار اور سوموار کا روزہ رکھتے اور دوسرے مہینے میں منگل بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھتے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنده ضعيف» ‏‏‏‏ :
«(سنن ترمذي: 746، وقال: حسن)»
اس روایت کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے، کیونکہ خیثمہ بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے (کچھ) نہیں سنا۔
دیکھئے نیل المقصود (2128) و انوار الصحیفہ (ص 209)
تنبیہ: روایتِ مذکورہ کے بعد اصل مخطوطے میں درج ذیل اضافہ ہے:
ابو عیسی (ترمذی) نے کہا: یزید الرشک یزید الضبعی البصری ہیں، وہ ثقہ ہیں، ان سے شعبہ، عبدالوارث بن سعید، حماد بن زید، اسماعیل بن ابراہیم اور کئی اماموں نے روایت بیان کی، وہ یزید القاسم ہیں اور انھیں یزید القسام بھی کہا جاتا ہے۔ اہلِ بصرہ کی زبان میں قسام (بہت اچھے طریقے سے تقسیم کرنے والے) کو رشک کہتے ہیں۔
(یہ اضافہ حدیث نمبر 303 کے آخر میں ہونا چاہئے-واللہ اعلم)

قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف