شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي نَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کے سونے کا بیان
سوتے وقت کی ایک اور دعا
حدیث نمبر: 258
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَكَفَانَا وَآوَانَا، فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِي»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر لیٹتے تو یقیناً یہ دعا پڑھتے: ”تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور ہمیں (ہماری ضرورتوں میں) کفایت کی اور ہمیں (رہنے کے لیے) جگہ دی۔ کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں کوئی کفایت کرنے والا ہے اور نہ کوئی جگہ دینے والا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي 3396، وقال: حسن غريب صحيح)، صحيح مسلم (2715)»
قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح