شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ
رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کا دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا
انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی چاہئیے
حدیث نمبر: 97
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ»
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ابن ماجه (3647)»
اس روایت کی سند سخت ضعیف ہے، کیونکہ اس کی راوی ابراہیم بن الفضل جمہور کے نزدیک سخت مجروح بلکہ متروک تھا۔ [ديكهئے تقريب التهذيب:228]
عبداللہ بن محمد بن عقیل بھی جمہور کے نزدیک ضعیف ہونے کی وجہ سے ناقابل حجت راوی ہے، لہٰذا یہ سند ضعیف و مردود ہے، لیکن حدیث سابق (96) اس کا صحیح شاہد ہے،جس کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح