Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي شَعْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کے مبارک بالوں کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابتداءً مانگ نہیں نکالتے تھے
حدیث نمبر: 30
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسْدِلُ شَعْرَهُ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرِقُونَ رُءُوسَهُمْ، وَكَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يُسْدِلُونَ رُءُوسَهُمْ، وَكَانَ يُحِبُّ مُوَافَقَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لَمْ يُؤْمَرْ فِيهِ بِشَيْءٍ، ثُمَّ فَرَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بالوں کو لٹکایا کرتے تھے، اور مشرکین اپنے بالوں میں مانگ نکالتے تھے، جبکہ اہل کتاب اپنے سر کے بالوں کو لٹکاتے، اس لئے کہ جس کام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی حکم نہ دیا جاتا اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سر میں مانگ نکالنا شروع کر دی۔

تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«‏‏‏‏صحيح بخاري (‏‏‏‏3944، 3558)، صحيح مسلم (‏‏‏‏2336)»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح