Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
دعا عزم مصمم کے ساتھ کرو یہ مت کہو کہ اے اللہ! تو چاہے تو بخش دے
حدیث نمبر: 123
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَقُلْ أَحَدُكُمُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ، أَوِ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ، أَوِ ارْزُقْنِي إِنْ شِئْتَ، لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَةَ، إِنَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ لا مُكْرِهَ لَهُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی اس انداز سے دعا نہ کرے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے مجھے بخش دے، اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما، یا اگر تو چاہے تو مجھے رزق دے۔ بلکہ وہ پورے یقین کے ساتھ مانگے کیونکہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کر گزرتا ہے، اس پر زبردستی کرنے والا کوئی نہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التوحيد، باب فى المشيئة والإرادة، رقم: 7477، حدثنا يحيٰى: حدثنا عبدالرزاق، عن معمر، عن همام، سمع أبا هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم قال:.... - صحيح مسلم، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والإستغفار، باب العزم بالدعاء ولا يقل إن شئت، رقم: 9، 8، 2679/7 - مسند أحمد: 102/16، رقم: 127/8220 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، باب الدعاء، رقم: 19641 - شرح السنة، كتاب الدعوات، باب من دعا فليعزم: 1391.»