صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
رسالت محمدیہ علی صاحبہا الصلاٰۃ والسلام پر ایمان لائے بغیر نجات نہیں
حدیث نمبر: 91
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ، وَلا يَهُودِيٌّ وَلا نَصْرَانِيٌّ، وَمَاتَ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی جان ہے! اس امت کا جو بھی شخص خواہ وہ یہودی ہو، یا عیسائی میری بعثت کا سنے اور جس دین کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اس پر ایمان لائے بغیر فوت ہو جائے تو ایسا شخص دوزخی ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب وجوب الإيمان برسالة نبينا محمد صلى الله عليه وسلم إلى جميع الناس ونسخ الملل بملته، رقم:240/153 - مسند أحمد: 86/16، رقم: 94/8188 - شرح السنة: 104/1، كتاب الإيمان، من مات لا يشرك بالله شيئا - مسند أبى عوانة: 79/1، كتاب الإيمان، بيان ثواب من آمن بمحمد صلى الله عليه وسلم، حدثنا أحمد بن يوسف السلمي، قالا: حدثنا عبدالرزاق: أنبأ معمر، عن همام بن منبه، عن أبى هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:.....»