صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
کھانا پیش کرنے والے کو بھی کھانے میں شریک کرنا
حدیث نمبر: 84
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا جَاءَكُمُ الصَّانِعُ بِطَعَامِكُمْ قَدْ أَغْنَى عَنْكُمْ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ، فَادْعُوهُ فَلْيَأْكُلْ مَعَكُمْ، وَإِلا فَأَلْقِمُوهُ فِي يَدِهِ أَوْ لِيُنَاوِلْهُ فِي يَدِهِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب باورچی تمہارے پاس کھانا لائے، جس نے تمہیں کھانے کی تپش اور اس کے دھوئیں سے مستعغنی کیا ہے، تو اسے دعوت دو کہ وہ تمہارے ساتھ کھانا تناول کرے ورنہ اس کے ہاتھ میں چند لقمے تھما دو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الأطعمة، باب الأكل مع الخادم: 5460 - صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب إطعام المملوك مما يأكل، وإلباسه مما يلبس، ولا يكلفه ما يغلبه، رقم: 1663/42 - مسند أحمد: 82/16، رقم: 87/8181، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم.»